بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون پوزیشن پر قبضہ ہدف ہے، ڈی ویلیئر

بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون پوزیشن پر قبضہ ہدف ہے، ڈی ویلیئر
 بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون پوزیشن پر قبضہ ہدف ہے، ڈی ویلیئر

  

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) بھارت سے ہوم سیریز میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن واپس لینے کو ہدف قرار دے دیا۔ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ میں دوبارہ نمبرون ٹیم کا اعزاز اپنے قبضے میں کرلیں، یقینی طور پر یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہم اس سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے، ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہمیں سخت حریف کو مات دیکر چند سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے، تاہم ہم قدم بقدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہیں گے، ہمارے لیے دوبارہ ورلڈ نمبرون ٹیم بننا نہایت خوش کن ہوگا اور ہم اس اعزاز کو چند برسوں تک برقرار بھی رکھنا چاہیں گے۔رائٹ ہینڈ بیٹسمین کو جنوبی افریقہ نے زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے پر شیڈول چار روزہ ٹیسٹ میچ کیلیے میزبان اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

، انھوں نے کہا کہ میں طویل فارمیٹ میں دوبارہ کھیلنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔بھارت کی لگاتار 9 ٹیسٹ سیریز سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ کوہلی الیون کیلیے فتوحات کا یہ سلسلہ برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -