آل سندھ جناح بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 29 دسمبر سے شروع ہوگی

آل سندھ جناح بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 29 دسمبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( سپورٹس رپورٹر) آل سندھ جناح ٹیم بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 29 دسمبر سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شروع ہوگی، تین روزہ چیمپیئن شپ میں 12 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ سندھ بیڈ مٹن ایسوسی ایشن کے صدر طارق رضوی اور چیئرمین آفتاب لودھی کا کہنا ہے کہ ملت کے پاسبان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، 31 دسمبر کو ایونٹ کا اختتام ہوگا۔
یمپیئن شپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی الیکٹرک ، عیسی لیبارٹری، میڈی کیم، پی ٹی سی ایل، ماسٹر موٹرز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، واپڈا، ایس ایس پی پولیس ایسٹ، بوہرا کمیونیٹی اور آئی ایس ایچ کی ٹیموں نے شرکت کی یقین دہانی کروادی ہے۔ طارق رضوی نے بتایا کہ بیڈمنٹن کا ٹیکنیکل آفیشلز کورس پاس کرنے والے ڈاکٹر سید محمد صاعد کو چیمپیئن شپ کا آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جو ایونٹ کے تمام ٹیکنیکل امور سنبھالیں گے۔