عماد وسیم ایک مرتبہ پھر ٹی 20کے نمبر ون باؤلر بن گئے

عماد وسیم ایک مرتبہ پھر ٹی 20کے نمبر ون باؤلر بن گئے
 عماد وسیم ایک مرتبہ پھر ٹی 20کے نمبر ون باؤلر بن گئے

  

دبئی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم ایک مرتبہ پھر ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں،آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی ۔ ویرات کوہلی بالی ووڈ اداکار ہ انوشکا شرما سے شادی کے باعث سر ی لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کرسکے تھے جس کے بعد انہیں 48رینکنگ پرائنٹس کھو کر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہونا پڑا اور اب وہ 824کی بجائے 776پوائنٹس کے ہمرا ہ تیسری پوزیشن پر موجو د ہیں ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ادھر بھارت کے جسپریت بمراہ کی جانب سے سر ی لنکا کیخلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ نہ لے پانے کے بعد تیسرے میچ میں عدم شرکت کے باعث پاکستان کے عماد وسیم نے باؤلرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ، افغان لیگ سپنر راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بمراہ کا تیسرا نمبر ہے ۔ بھارت کے لوکیش راہول چوتھی اور روہت شرما 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد بھارت نے 2پوائنٹس لیکر 121پوائنٹس کے ہمراہ 5ویں سے دوسری پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -