ہاکی میں پاکستان کو کھویا مقام واپس دلوانے کا کوئی نہیں سوچ رہا، شہباز سینئر

ہاکی میں پاکستان کو کھویا مقام واپس دلوانے کا کوئی نہیں سوچ رہا، شہباز سینئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئرنے کہا ہے کہ ہاکی قومی کھیل ہونے اورعالمی سطح پر اپنالوہامنوانے کے باوجود بدقسمتی سے گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے کسی بھی سطح پر ترجیح اول کے طورپرنظرنہیں آ رہی، حکومتی و غیرحکومتی سطح پرقومی کھیل سے بے اعتنائی برتی جا رہی ہے ،ہاکی میں پاکستان کو کھویاہوامقام واپس دلوانے کے لیے کوئی نہیں سوچ رہا، سب کو اپنی فکر ہے ہاکی کے لیے کچھ نہیں کیاجارہا ،پندرہ سالوں کی خرابیاں دورکرنے میں کم از کم تین چار سال لگیں گے ۔وہ خیبرپختونخواسکولز گیمزکے سلسلے میں گذشتہ روزمحکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہری پور کھلابٹ میں منعقدہ خیبرپختونخواہائی و ہائر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریذیڈینشل بیسڈہاکی اکیڈمیاں قائم کرکے وہاں نوجوان کھلاڑیوں کو وظائف، ہاسٹل اوررول ماڈل کوچزفراہم کر کے ان کی گرومنگ کرے اورانھیں ماڈرن ہاکی سکھائے تو تین سالوں میں قومی ہاکی دوبارہ عروج پا سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز سینئر نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بھی متعلقہ ذمہ داران ہاکی کو فروغ دیں پی ایچ ایف انھیں حیران کن حد تک بھرپورسپورٹ کرے گی۔