جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے مابین چار روزہ ٹیسٹ آج شروع ہوگا

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے مابین چار روزہ ٹیسٹ آج شروع ہوگا

پورٹ الزبتھ (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلاچار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا،4روزہ ٹیسٹ میچ نئے قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، ایک دن میں90کے بجائے روزانہ98اوورز کا کھیل ہوگا،اسی طرح 150 رنز کی برتری دوسری ٹیم کو فالو آن کرانے کیلئے کافی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور انقلاب کی تیاریاں مکمل کرلیں گی تاہم آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔منگل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...