لارل بنک سکول فائیو اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ گولازو کلب نے جیت لیا

لارل بنک سکول فائیو اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ گولازو کلب نے جیت لیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لارل بنک پبلک سکول فائیو اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ گولازو فٹبال کلب نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں گولازو کلب نے پیراگون کلب کو یکطرفہ مقابلے میں تین ایک سے شکست دی۔ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ایل پی ایس ٹیم نے پنلٹی ککس پر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ علی حشام ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، روشن ڈار بہترین گول کیپر جبکہ ایل پی ایس یونائیٹڈ کے احمد سدید کے حصے میں بہترین کنڈکٹ کا ایوارڈ آیا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور ڈائریکٹر سکول لارل بنک پبلک سکول (ایل پی ایس) عمران میاں کا کہنا تھا کہ چند سال سے ہمارا سکول سالانہ بینادوں پر فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کرا رہا ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کوچ اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی شیخ محمد صدیق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -