قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

  

اسلام آباد (اے پی پی) دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی، فاٹا اور گلگت بلتستان کے ایتھلیٹس آپس میں الجھ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں سمیت ڈنڈوں کی برسات کی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران اچانک بدنظمی ہو گئی، فاٹا اور گلگت بلتستان کے ایتھلیٹس نے گیمز کے قوانین اور قواعدوضوابط سمیت گیمز سے قبل لئے گئے حلف نامے کی خوب دھجیاں اڑائیں، دونوں ٹیموں کے ایتھلیٹس نے ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، ایتھلیٹس نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں سمیت خوب ڈنڈے بھی برسائے، انتظامیہ اور رضاکاروں نے مداخلت کرا کے معاملہ رفع دفع کیا اور بعدازاں دونوں ٹیموں کے ایتھلیٹس کو ہال سے باہر بھیج دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -