حکومت پنجاب کے صحت کی سہولیات کے حوالے سے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، یاسر گیلانی

حکومت پنجاب کے صحت کی سہولیات کے حوالے سے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، یاسر ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے صحت کی سہولیات کے حوالے سے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں بلندو بانگ دعوے صرف اشتہاری مہم تک محدود ہیں عملی اقدامات نہ ہونے برابر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ 10 سالہ جائزہ رپورٹ کے ردِ عمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق 1000 میں سے 93 بچے 5 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ہر ایک ہزار میں سے 75 بچے ایک سال کی عمر کو بھی نہیں پہنچ پاتے۔ 38 فیصد بچے آج بھی حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم ہیں۔ پنجاب میں 29 فیصد بچوں کو خسرہ جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین میسر نہیں ہے۔ زچہ بچہ سینٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔ 22 فیصد خواتین تک لیڈی ہیلتھ ورکرز نہیں پہنچ پاتیں جبکہ 100 فیصد کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا۔ 36 فیصد حاملہ خواتین بغیر ماہر زچگی بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اس رپورٹ کو حکومت دعوؤں کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کے مسائل میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عوام کو ن لیگ طرز حکومت پر گہری تشویش ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...