مسیحی برادری کوکرسمس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مراد راس

مسیحی برادری کوکرسمس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی طرح مسیحی برادری بھی پاکستان کا اہم جز ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا انحصار ملک کے تمام اجزا کو مل کر کردار ادا کرنے میں ہے برصغیر میں لوگوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے کرسچن کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔

مسیحی برادری نے پاکستان بنانے کے مشن میں قائداعظم کا ساتھ دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ دین اسلام وہ دین ہے جو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو ان کا حق دیتا ہے لہٰذا یہ ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف دوسرے مذاہب کے لوگوں کے حقوق العباد کا خیال کریں بلکہ اسلام کی روح کے مطابق ان کی عبادتگاہوں اور مال و اسباب کی حفاظت بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان میں ہر طبقہ محفوظ ہو اور دنیا میں پاکستان کو پرُامن ملک تصور کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...