معیاری تعلیم کی فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے، طارق محمود

معیاری تعلیم کی فراہمی پیف کی اولین ترجیح ہے، طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پارٹنر سکولوں میں طالب علموں کومحفوظ اور مناسب ماحول میں معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ سازگار ماحول میں ہی طالب علم اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے ہفتہ وار اجلاس میں خطاب کے دوران کہی۔تفصیلات کے مطابق پیف اپنے پارٹنر سکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے گاہے بگاہے مانیٹرنگ کرتا رہتا ہے ۔ مانیٹرنگ ٹیمیں سکولوں میں موجود نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کرتی ہے کہ کیمرے ٹھیک طرح سے ریکارڈنگ کر رہے ہیں یا نہیں ۔ اس کے علاوہ محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پیف نے پارٹنر سکولوں کو خاص طور پر ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ مین گیٹ پر موجو د مسلح گارڈز کے ذریعے سکول میں ہر آنے جانے والے کی مکمل تلاشی لیں اور گردو نواح میں کسی مشکوک شخص کی فوری جانچ پڑتال کریں اور سکول انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں ۔