امریکی تسلط کے مقابلے میں پاکستان، ایران،کا اتفاق اہمیت کا حامل ہوگا،نیاز نقوی

امریکی تسلط کے مقابلے میں پاکستان، ایران،کا اتفاق اہمیت کا حامل ہوگا،نیاز ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلام آباد میں چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سیاست پر امریکی تسلط کے مقابلے میں پاکستان، ایران، ترکی، افغانستان،چین، اورروس کا اتفاق رائے بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس سے مسلم دنیا کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔کیونکہ امریکی اقدامات مسلمانوں کا ریاستی سطح پر قتل کرنے والی ناجائز ریاست اسرائیل اور انتہا پسند ہندو ریاست بھارت کی سرپرستی کررہا ہے۔اس طرح تین ریاستی شیطانی گٹھ جوڑ سے مسلمانوں کو شدید خطرہ ہے۔

مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس میں چیرمین سینیٹ رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے خطابات پاکستانی عوام کی ترجمانی اور وقت کی ضرورت ہے۔

، کیونکہ انہوں نے امریکی دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی ملک ہمیں ڈر ا دھمکا نہیں سکتا۔ ہم نوٹس لینے کے عادی نہیں۔علامہ نیا ز نقوی کا کہنا تھاکہ امریکہ افغانستان میں خود داخل ہوا ، اس نے القاعدہ اور طالبان جیسے جہادی گروپ خود پید اکئے۔ نائن الیون حملوں کا ڈرامہ بھی خود رچایا، افغانستان پر حملہ کیا اور اب یہاں پھنس چکا ہے تو اس کی ذمہ داری اپنی ہے۔افغانستان اور امریکی فورسز کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خطرے سے آگاہی بھی اسپیکر ز کانفرنس کی بڑی کامیابی ہے۔ کیونکہ شام اور عراق سے شکست کے بعدنام نہاد بھگوڑے جہادی افغانستان میں اکٹھے ہوچکے ہیں۔ انہیں یہاں سے نکالنا ضروری ہے۔ ورنہ یہ پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک کے لئے خطرے کا باعث ہوں گے۔ اس کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق کے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -