قائد اعظم نے عشق رسول ﷺ کے ذریعے برطانوی سامراج کو زیر کیا،آصف اشرف

قائد اعظم نے عشق رسول ﷺ کے ذریعے برطانوی سامراج کو زیر کیا،آصف اشرف

رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم ولادت کے موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سیدنوید الحسن مشہدی،مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی،مفتی محمد عابد جلالی،پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی،پیر محمد اقبال ہمدی،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی،پیر سید محمد ضیاء السلام شاہ گیلانی،علامہ محمد عبد الرشید اویسی،صاحبزادہ محمد داؤد رضوی،خواجہ محمد حسن باروی،پیر محمد امین اللہ سیالوی، صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاقائد اعظم محمد علی جناح نے عقیدہ ختم نبوت اور عشق رسول ﷺ کے ذریعے برطانوی سامراج کو زیر کیا۔پاکستا ن کے اسلامی تشخص کے مخالف لیڈر قائد اعظم کے نہیں گاندھی کے پیروکار تھے۔ آپکا پاکستان 70سال بعد بھی نظام مصطفیﷺ کا منتظر ہے ۔اسلام کے جن روشن اصولوں سے پاکستان کی قسمت سنوارنے کیلئے بانیِ پاکستان نے ہمت لڑئی تھی آج تک وہ منزل حاصل نہیں ہو سکی۔

بانیِ پاکستان اس مملکت خداد کو لیبرل سٹیٹ نہیں بلکہ اسلامی فلاحی سلطنت بنانا چاہتے تھے ادھورے پاکستان کی تکمیل کیلئے اسلام کے آفاقی اصولوں کو پیش نظر رکھنا پڑے گا ۔پاکستان میں پنہنے والی اکھنڈ بھارت کی سوچ بانیِ پاکستان کی روح کو سخت اذیت پہنچانے والی ہے۔ دو قومی نظریہ سے متصادم راستہ اپنانا فکری آوارگی ہے ۔نوازشریف جیسے لیڈروں نے مسلم لیگ کی فکری اور نظریاتی اساس ختم کردی ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ قائد اور اقبال کے پاکستان کو سامراج سازشوں سے بچا کر مدینہ منورہ کی طرف متوجہ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...