سید عطاء اللہ شاہ بخاری کانفرنس ایوان اقبال میں8مارچ کو ہوگی

سید عطاء اللہ شاہ بخاری کانفرنس ایوان اقبال میں8مارچ کو ہوگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں8مارچ 2018ء جمعرات کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین ،وکلاء،دانشور حضرات شرکت وخطاب کریں گے ۔کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں

کانفرنس کے حوالے سے سید محمد کفیل بخاری نے قاری محمد قاسم بلوچ سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قائد ملت اسلامیہ مولانافضل الرحمن اور دیگرقائدین سے بات ہوچکی ہے اور انہوں نے کانفرنس میں شرکت کا وعدہ فرمایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ختم نبوت اور اسلام کے پیغام امن کے حوالے سے پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ساری زندگی انہوں نے ختم نبوت کے محاذ پر گذار دی ،جیلیں اور صعوبتیں تو برداشت کرلیں لیکن اس کاز پر آنچ نہیں آنے دی انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی دینی وملی خدمات اور ختم نبوت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...