رائیونڈ ، تیز رفتار ٹرک نے 3مزدوروں کو روند ڈالا، 2جاں بحق ، ایک شدید زخمی

رائیونڈ ، تیز رفتار ٹرک نے 3مزدوروں کو روند ڈالا، 2جاں بحق ، ایک شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) رائے ونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سوار مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دو مزدورموقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیاجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک سمیت فرارہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور 30 سالہ ممتاز علی، 25 سالہ سلیم اور 25 سالہ اسلم موٹر سائیکل 125 پر سوار ہو کر فیکٹری سے ناشتہ کرنے کے لئے گئے۔وہ مقامی ہوٹل سے ناشتہ کر کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس فیکٹری جا رہے تھے کہ مانگا منڈی روڈ پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے تینوں مزدوروں کو بری طرح کچل دیا جن میں سے 30 سالہ ممتاز علی اور 25 سالہ اسلم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا مزدور سلیم شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں مزدور مقامی فیکٹری میں کام کرتے تھے، ممتاز اوکاڑہ کا رہائشی تھا جبکہ اسلم رائے ونڈکا رہائشی تھا ۔ ایس ایچ او رائے ونڈ رانا ارحم نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -