لیاقت آباد: 35سالہ شخص نے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کر لی

لیاقت آباد: 35سالہ شخص نے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کر لی

لاہور(خبر نگار )لیاقت آباد کے علاقہ میں 35 سالہ شخص نے پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ محمدی محلہ کا رہائشی 35 سالہ محمد حمزہ تین بچوں کا باپ تھا اور ریڑھی چلا کر بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے اکثر پریشان رہتا تھاکہ گزشتہ رات اس نے اپنے کمرہ میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی محمد حمزہ اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھا اور یہ نہیں پتہ چل سکا کہ اس نے گھریلو ناچاقی یا روزگار نہ ملنے کی وجہ سے موت کے گلے لگایا ، تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...