سی سی پی او کی ریس کورس میں پی ایچ اے افسران کو سیکیورٹی پر خصوصی بریفنگ

سی سی پی او کی ریس کورس میں پی ایچ اے افسران کو سیکیورٹی پر خصوصی بریفنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لا ہورکیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کی ریس کورس جیلانی پارک میں پی ایچ اے افسران کو سیکیورٹی پر خصوصی بریفنگ، 7 روز کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس جیلانی پارک میں سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے سیکیورٹی پر خصوصی بریفنگ دی،اس موقعہ پر ایس پی سول لائنز علی رضا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی ، ایس پی عمارہ اطہر ، سیکورٹی انچارج پی ایچ اے ونگ کمانڈر ریٹائرڈ سعید ریاض ، ڈائریکٹر پی ایچ اے سید محمد شہزاد طارق ، مصباح الرحمان ڈار ، چودھری محمد سعید سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ سات روز کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، پو لیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس ، پیرو فورس اور ڈولفن فورس کا سیکیورٹی کور ہوگا۔

مزید :

علاقائی -