ستارہ کالونی میں میٹروکی تبدیلی ، لائن سپرنٹنڈنٹ کاقومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

ستارہ کالونی میں میٹروکی تبدیلی ، لائن سپرنٹنڈنٹ کاقومی خزانے کو لاکھوں ...

لاہور ( کرائم رپورٹر) لیسکو ستارہ کا لونی سب ڈویژن کے لا ئن سپرنٹنڈ نٹ کی جا نب سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اور لیسکو کو تحقیقات کیلئے با ضا بطہ درخواستیں دے دی گئیں ، تحقیقا ت شروع ۔ ستارہ کالونی کے رہائشی اصغر نے ڈائر یکٹر ایف آئی اے اور چیف ایگزیکٹولیسکو کو دی جانے والی درخواستوں میں بتا یا ہے کہ اس نے اپنی دکا ن کا میٹر خراب ہونے پر لیسکو کے مقامی آفس میں درخواست دی جہاں اسے لائن سپرنٹنڈ نٹ محمد عمرا ن سے ربطہ کرنے کا کہا گیا۔ عمران نے سا ئل کو کہا کہ تمہا را میٹر خرا ب ہے،اس نے 40ہزار روپے کے عوض میٹر تبدیل کرنے اور جرمانہ نہ ہو نے کی یقین دہا نی کرائی جس پر اسے 30ہزار روپے نقد دے دئے گئے۔ 2ماہ گزرجا نے کے باوجود میٹر نہ لگا یا بلکہ ٹا ل مٹول سے کا م لیتا رہا ۔اس سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایل ایس عمران اس سے قبل بیدیاں روڈ اور امرسدھو سب ڈویژنز میں بھی میٹر کی خرا بی کو بنیا د بنا کر ہزاروں سنگل فیز اور تھری فیز میٹر تبدیل کر کے لاکھوں روپے وصول کئے۔ امرسدھو میں دو سا ل سے زائد تعینا تی کے دوران 7ہزار سے زائد میٹر تبدیل کئے اور لاکھوں روپے محکمہ کے اکاؤ نٹ میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیب میں ڈال لئے ۔ستارہ کا لونی میں ٹرانسفر ہو نے کے بعد بھی یہ سلسلہ جا ری رکھا اور ہزاروں میٹر بذریعہ ایم سی او تبدیل کئے ۔ ڈائر یکٹر ایف آئی اے اور سی ای او لیسکو کو دی جا نے والی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ایل ایس عمرا ن نے بے شمار میٹرز کو آف دی ریکا رڈ رکھا ہوتا ہے جبکہ کاغذوں میں میٹر اترے ہو تے ہیں لیکن اپنے اصل مقا م پر چل رہے ہو تے ہیں۔ مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایل ایس محمد عمرا ن نے اتارے گئے میٹربھی محکمے کو وا پس نہیں کئے اور نہ ان کی کو ئی ایم آر این رپورٹ ہے۔ درخوا ست میں مطا لبہ کیا گیا کہ تما م میٹرز کا ریکا رڈ سی اے 21، سا ئٹ اکاؤ نٹ اور ایم ای او رجسٹرڈ چیک کیا جائے تو سا رے گھپلے سا منے آجا ئیں گے ۔ اس حوالے سے ایل ایس عمران نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ محض الزام ہے اس میں کوئی صداقت نہ ہے۔

مزید : علاقائی


loading...