ٹریفک حادثے میں زخمی 55سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں چل بسا

ٹریفک حادثے میں زخمی 55سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں چل بسا

  

لاہور(خبر نگار) لاری اڈا کے علاقے میں چار روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 55سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں چل بسا ،پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے علاقے حیدر سائیں دربار کے قریب اوور فلائی برج کے قریب ایک شخص پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار رکشہ نے بے قابو ہو کر اس کو ٹکر مار دی ،راہگیروں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں وہ چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔

مزید :

علاقائی -