شادباغ ، لڑکی نے فون پر بات کرنے سے منع کرنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت تشویشناک

شادباغ ، لڑکی نے فون پر بات کرنے سے منع کرنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت ...

لاہور(خبر نگار) شادباغ کے علاقے میں 18سالہ لڑکی نے فون پر بات کرنے سے منع کرنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے چائنہ سکیم کی رہائشی 18سالہ کرن کو اس کے والد نے موبائل پر دیر تک بات کرنے سے منع کیا ۔اس نے غصے میں آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔

؂،اسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...