راوی روڈ پولیس نے علی اکبر ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

راوی روڈ پولیس نے علی اکبر ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ کے علا قہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی اکبر ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایس ایچ او کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ علی اکبر ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کار سمیت نو موٹرسائیکلیں، پستول، موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا مجرمانہ ماضی ہے اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...