مین روڈ پر پیسے لوٹتے ہوئے 12سالہ لڑکا موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی

مین روڈ پر پیسے لوٹتے ہوئے 12سالہ لڑکا موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)مین روڈ پر پیسے لوٹتے ہوئے 12سالہ لڑکا موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روڈ نہراپرچناب کے قریب واقع میرج ہال کے سامنے مین روڈ پر بارات والے پیسے لوٹا رہے تھے اورپیسے لوٹتے ہوئے 12سالہ ذیشان موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،یادرہے کہ گزشتہ دنوں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ سبزی وفروٹ منڈی کے قریب واقع میرج ہا ل کے سامنے پیسے لوٹتے ہوئے 14سالہ لڑکا ٹرک کے نیچے آکر موقعہ پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

شدید زخمی

مزید :

علاقائی -