قصو ر ، شیخوپورہ سید والا ، میرد کے ، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر متعدد افراد کو مال و زر سے محروم کر دیا

قصو ر ، شیخوپورہ سید والا ، میرد کے ، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر متعدد افراد کو ...

قصور،مریدکے،سید والا(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کی انتہائی کردی،متعدد لوگوں کا مال وزرسے محرم کردیا،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو ڈیرھ لاکھ سے زائد کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواح سکرا فارم کے قریب کار ڈرائیور محمد سرور لاہور سے واپس اپنے گاؤں رکھ والا کی جانب آ رہا تھا کہ ناکہ زن ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر 92ہزار کی نقد ی چھین لی ،اسی طرح مین بازار چونیاں میں آروش وحید کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر 45ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل فون سے محروم کر دیا اورفرار ہو گئے ،پولیس مسروف تفتیش ہے ۔مریدکے میں جی ٹی روڈ پر شادی ہال کے باہر سر شام ڈکیتی کی واردات۔دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو پانچ تولے طلائی زیورات اور تین ہزار نقدی لے اڑے۔ لٹنے والا جوڑا ڈی آئی جی پولیس اوور سیز کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او سٹی کا تبادلہ تو کر دیا لیکن ڈاکو اپنے مشن سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹے اور گزشتہ سر شام مریدکے جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ایک شادی ہال کے باہر کھڑے شاہدرہ کے رہائشی عظیم اور اسکی بیوی کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات سے محرم کر دیا اور فرار ہو گئے۔لٹنے والا جوڑا مبینہ طور پر ڈی آ ئی جی پولیس اوور سیز کے قریبی عزیز ہیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مریدکے آئے تھے۔مدعی عظیم نے پولیس کو ڈکیتی کی درخواست دے دی ہے۔ایس ایچ او سٹی بشارت گجر کے مطابق ڈاکو دو طلائی انگوٹھیاں اور دو طلائی چوڑیاں لوٹ کر فرار ہو ئے ہیں جبکہ لٹنے والے عظیم کے بھائی آ غا کرامت کے مطابق ڈاکو پانچ تولے وزن کے طلائی زیورات لے گئے ہیں۔تا ہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔سیدوالا میں نا معلوم چوروں نے محنت کش کی دو بھینسیں چرا لیں جبکہ 3ڈاکوؤ ں نے سیدوالا جڑانوالہ روڈ پر ناکہ لگا کر متعد د افراد کو لوٹ لیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چک نمبر 18کے رہائشی غلام علی کی دیواریں پھلانگ کر نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کی دو بھینسیں چرا لیں،دوسری واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے سیدوالا جڑانوالہ روڈ پر گرڈ اسٹیشن علی جج کے سامنے ناکہ لگا کرچاہ عمر والا کے رہائشی امان اللہ ولد محمد رمضان سے دس ہزار روپے نقدی ، موبائل فون اور کریڈٹ کارڈوغیرہ ، محمد ملا سے ہزاروں روپے نقدی ، اقبال حسین سے تیس ہزار روپے نقدی اور دیگر متعد د افراد سے ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا ۔تھانہ سیدوالا پولیس نے لوٹنے والے افراد کی اطلاع کے باوجود چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے ۔ متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...