چونیاں ، جڑانوالہ ، گھریلو جھگڑے ، خاتون سمیت 2افراد کا اقدام خودکشی

چونیاں ، جڑانوالہ ، گھریلو جھگڑے ، خاتون سمیت 2افراد کا اقدام خودکشی

  

جڑانوالہ،چونیاں (نامہ نگار)گھریلو جھگڑیوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو فراد کا اقدام خودکشی ، ، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 632گ ب کے رہائشی قاسم نے گھریلو جھگڑے سے دلبراشتہ گھر میں پڑی ہوئی زہریلی دوائی پی لی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے طبی امداد دے کر جان بچا لی ۔ متاثرہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ چونیاں میں مقامی شادی شدہ خاتون مریم بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوائی پی لی جیسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایاگیا یہاں سے اسے علاج کیلئے لاہور ریفر کر دیاگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -