جڑانوالہ:موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ سے نوجوان زخمی

جڑانوالہ:موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ سے نوجوان زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوارافراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ محمد بی بی کالونی کے رہائشی ملک ادریس کا بیٹا شفیق کارپٹ شاپ پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند افراد نے شدید زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی اور راہگیروں نے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت موٹر سائیکل سوار افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ ورثاء نے سی پی او فیصل آباد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...