بادامی باغ ، نامعلوم خاتون نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی

بادامی باغ ، نامعلوم خاتون نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی

  

لاہور(خبر نگار)بادامی باغ کے علاقے میں نامعلوم خاتون نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کوڑے کے ڈھیر پر کپڑے میں لپٹی نومولود بچی کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی ہے۔ پولیس نے قریبی میٹرنٹی ہومز اور نجی کلینکس کا ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔بادامی باغ ، نامعلوم خاتون نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قریبی میٹرنٹی ہومز اور نجی کلینکس کا ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا

لاہور(خبر نگار)بادامی باغ کے علاقے میں نامعلوم خاتون نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کوڑے کے ڈھیر پر کپڑے میں لپٹی نومولود بچی کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچی کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئی ہے۔ پولیس نے قریبی میٹرنٹی ہومز اور نجی کلینکس کا ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -