قصور ، شیخوپورہ ، جڑانوالہ ، مریدکے ، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 15زخمی
قصور،کھڈیاں خاص،جڑانوالہ،مریدکے(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکیہ متعدد زخمی ہوگئے،قصور میں 4مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور5افراد شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق منڈی موڑ کھڈیاں کے قریب کوٹ آرائیاں کا رہائشی محمد عابد ڈالے پر مرغیاں لیکرقصور آ رہا تھا ۔اور دھند کی وجہ سے اسے جب کچھ نظر نہ آیا تو سامنے سے آنیو الے ٹریکٹر ٹرالے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،ریلوے گرڈ اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد نوید بیگ پور سے کھڈیاں آ رہا تھا کہ کنٹینر کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، اسی طرح پرانا لاری اڈا کھڈیاں کے قریب اختر ،ضمیر ،کامران ڈالہ 6536-LESپر سوار لاہور کی جانب جارہے تھے کہ کنٹینر کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ پھول نگر بائی پا سکے قریب موٹر سائیکل سوار سجاد احمد کو تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔جڑانوالہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں کی گود میں بیٹھا اڑھائی سالہ بچہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق، 3خواتین سمیت 10افراد زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی علاقہ 128گ ب کا رہائشی زاہد اپنی اہلیہ اور اڑھائی سالہ بچے بلال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر کی جانب آرہا تھاکہ راستہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ماں کی گود میں بیٹھا اڑھائی سالہ بچہ بلال طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث 2خواتین سمیت 10افراد اشرف، عبدالمجید ، یوسف ، علی حمزہ ، صفدر علی، لیاقت ، حسن، سعیدہ بی بی ، کلثوم بی بی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا ۔ اڑھائی سالہ بچے کی اچانک ہلاکت پر والدین سکتے میں آگئے اور ہر آنکھ نم تھی۔ مریدکے جی ٹی روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، بچہ محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریدکے جی ٹی روڈ پر سٹی ایریا میں کامونکے سے آئی مہمان خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ایک ٹرک کی ٹکر سے بر ی طرح شدید زخمی ہو گئی جبکہ اسکے پاس اس کا دو سالہ بچہ بالکل محفوظ رہا ۔خاتون طیبہ زوجی محمد حسین کو ریسکیو 1122نے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہانسے تشویشناک حالت میں اسے لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ا ور جانبحق ہو گئی۔