امریکا کے بعد گوئٹے مالا کا بھی اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان
گوئٹیمالاسٹی(آئی این پی) امریکہ کے بعد لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا نے بھی اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر نے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کاحکم دیا ہے۔ جمی موریلس نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کے بعد کیا اور مزی کہا گوئٹے مالا اسرائیل کا دیرینہ دوست ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو گوئٹے مالا کا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کیلئے ضر و ر ی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔واضح رہے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے، اس قرارداد کے حق میں 128ممالک نے ووٹ دیا، 35نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ 9نے اس قرار داد کی مخالفت کی جن میں گوئٹے مالا بھی شامل تھا ۔
گوئٹے مالا اعلان