پاکستان ہی سدا بہار شراکت دار ، چین کے سٹرٹیجک شماروں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے : چنگ پنگ

پاکستان ہی سدا بہار شراکت دار ، چین کے سٹرٹیجک شماروں میں انتہائی اہمیت حاصل ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)چینی وائس چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)چنگ پنگ نے کہا صرف پاکستان ہی چین کا سدا بہار شراکت دار ہے، سپیکر کا نفرنس خطے میں پا ئیدار امن اور خو شحالی کیلئے متعلقہ ممالک کے مابین را بطوں کو فر وغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی ، خطے میں امن کے فروغ کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا، سی پیک کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں ،سی پیک کی تکمیل سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے،دہشت گردی خطے کے امن اور سلا متی کیلئے بڑا خطر ہ ہے اسکے خاتمے کیلئے خطے کے ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔ پیر کو اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس آف پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) چنگ پنگ نے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاپاک،چین دوستی کا دنیامیں کوئی متوازی نہیں، دونوں کے مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں ،پاک ،چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا چنگ پنگ کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن مو جو دہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا،پا کستان پا ک،چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے،سی پیک کی تکمیل سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا مو جو دہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے،دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اس نا سور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکرز کانفرنس میں شر کت کرنے پر چنگ پنگ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چینی وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)چنگ پنگ نے کہا صرف پاکستان ہی چین کا سدا بہار شراکت دار ہے، اس کو چین کے اسٹریٹجک شما روں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا دونو ں ممالک کی قیا دتیں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلند یو ں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں حالیہ سپیکر کا نفرنس خطے میں پا ئیدار امن اور خو شحالی کے لیے متعلقہ ممالک کے مابین را بطوں کو فر وغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی ، خطے میں امن کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -