قومی اسمبلی اور سینٹ کی 4قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
اسلام آبا د( آئی این پی )قومی اسمبلی اور سینٹ کی 4قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس( آج ) منگل کو اسلام آبا د میں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی دو اور قومی اسمبلی کی دو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج )منگل کو اسلام آبا د میں ہوں گے جن میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران،اور مواصلات جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور انسانی حقوق شامل ہیں ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں انڈسٹریز کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بحث کی جائے گی جبکہ حکومت کی لیبر پالیس پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بحث کی جائے گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر بحث کی جائے گی
اجلاس