سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات پنجاب کے 36اضلاع کی درجہ بندی جاری : گجرا ت سر فہرست

سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات پنجاب کے 36اضلاع کی درجہ بندی جاری : گجرا ت ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن پنجاب کے 36اضلاع کی سکولوں میں بجلی کی فراہمی،پینے کا صاف پانی،ٹوائلٹ، چا ر د یو اری اور عمارت کی حالت کو مد نظر کی گئی تعلیمی درجہ بندی کے حوالے سے رینکنگ جاری کردی گئی ،جس کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے گجرات پہلے،جہلم دوسرے اور لودھراں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ صوبائی دارلحکومت لاہور کا 15واں نمبر ہے ، ’’الف اعلان‘‘ کی طرف سے جاری کردہ تعلیمی درجہ بندی کے مطابق امسال ضلع گجرات کے99.27فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،99.58فیصد میں پینے کا صاف پانی، 99.79فیصدمیں ٹوائلٹ ،99.27فیصد میں چاردیواری موجود ہے،جبکہ مجموعی طورپر 81فیصد سر کا ری سکولوں کی حالت بہتر ہے۔جہلم کے100فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،پینے کا صاف پانی اورٹوائلٹ کی سہولیات میسرہیں ،99.81فیصدسکولوں میں چاردیواری موجودجبکہ 75.51فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔ لودھرا ں کے 96.7فیصد سرکاری سکولوں میں بجلی ،99.31فیصد میں پینے کا صاف پانی ،99.65فیصدمیں ٹوائلٹ ،99.83فیصدسکولوں میں چاردیواری موجودجبکہ 76.74فیصدکی عمارتوں کی حالت بہترین ہے۔پاکپتن کے96.31فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،98.62فیصد میں پینے کا صاف پانی ،98.31فیصد میں ٹوائلٹ اور95.07فیصد میں چاردیواری موجود جبکہ 83.26فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔لیہ کے97.11فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،98.25فیصد میں پینے کا صاف پانی ،98.42فیصد ٹوائلٹ ،98 فیصد میں چاردیواری موجود جبکہ 79.97فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔چکوال کے91.11فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،98.25فیصد پینے کا صاف پانی ،98.52فیصد میں ٹوائلٹ اور98.11فیصد میں چاردیواری موجودجبکہ 83.96فیصدمیں عمارت کی حالت بہترین ہے۔خانیوال کے97.43فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،99.59فیصد میں پینے کا صاف پانی ،99.59فیصد میں ٹوائلٹ،99.05فیصدمیں چاردیواری موجود ہے،74.12فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔قصور کے96.44فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،98.31فیصد پینے کا صاف پانی ،98.12فیصد میں ٹوائلٹ ،97.84فیصد میں چاردیواری موجود ہے جبکہ،76.08فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔وہاڑی کے96.56فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،99.62فیصد پینے کا صاف پانی ،99.52فیصد ٹوائلٹ،99.81فیصدمیں چاردیواری موجود ہے،70.27فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔اٹک کے93.18فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،99.29فیصد پینے کا صاف پانی ،98.59فیصد ٹوائلٹ ،98.59فیصد میں چاردیواری موجود ہے،75.88فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے ۔ چنیوٹ کے99.25فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی کی سہولت،100فیصد میں پینے کا صاف پانی ،99.81فیصد میں ٹوائلٹ ،99.44 فیصد میں چاردیواری موجود ہے،65.11فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔سیالکوٹ کے94.14فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،98.64فیصد پینے کا صاف پانی ،98.07فیصد میں ٹوائلٹ ،98.77فیصد میں چاردیواری موجود ہے،72.6فیصدکی عمارت کی حا لت بہترین ہے۔حافظ آباد کے92.43فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،99.67فیصد میں پینے کا صاف پانی،99.01فیصدمیں ٹوائلٹ ،98.52فیصد میں چاردیواری موجود ہے،67.43فیصدسرکاری سکولوں میں عمارت کی حالت بہترین ہے۔نارووال کے89.7 فیصد سرکاری سکولوں میں بجلی ،99.17فیصد میں پینے کا صاف پانی ، 99.17فیصد میں ٹوائلٹ ،98.02فیصدمیں چاردیواری موجود ہے، 70.66فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔لاہور کے 96.5فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،96.98فیصد میں پینے کا صاف پانی ،96.82فیصد میں ٹوائلٹ ،96.34فیصدمیں چارد یوا ر ی موجود ہے،69.52فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔شیخوپورہ کے86.69فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،97.82فیصد پینے کا صاف پانی ،97.42فیصد میں ٹوائلٹ ،96.23فیصد میں چاردیواری موجود ہے،77.26فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے ۔ جھنگ کے91.75فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،100فیصد میں پینے کا صاف پانی ،98.98فیصد میں ٹوائلٹ ،88.6فیصدمیں چاردیواری موجود ہے،71.38فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔منڈی بہاؤالدین کے98فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،100فیصد میں پینے کا صاف پانی،ٹوائلٹ ،98.37فیصد میں چاردیواری موجود ہے،53.54فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔فیصل آباد کے98.4فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی،99.92فیصد میں پینے کا صاف پانی ،99.7فیصد میں ٹوائلٹ ،96.46فیصد میں چاردیواری موجود ہے،55.76فیصدکی عمارت کی حالت بہترین ہے۔سب سے آخر میں رحیم یارخان کے74.85فیصدسرکاری سکولوں میں بجلی ،90.17فیصد میں پینے کا صاف پانی ،90فیصد ٹوائلٹ ،9.55فیصدمیں چاردیواری موجود ہے،61.28فیصدسرکاری سکولوں میں عمارت کی حالت بہترین ہے۔

درجہ بندی

مزید :

صفحہ آخر -