پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، چینی ڈپلومیسی کی بڑی پیشرفت

پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، چینی ڈپلومیسی کی بڑی پیشرفت

بیجنگ (آئی این پی ) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی شٹل ڈپلومیسی کیلئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہو گی جب وہ مشترکہ خواہشات ،امن اور تر قی پر عملدرآمد کیلئے پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے، امسال جون میں انہوں نے امن عمل آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا دورہ کیا تھا ان کی اس شٹل ڈپلومیسی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے تھے اور اب سہ فریقی مذاکرات وزرائے خا ر جہ کی سطح پر بیجنگ میں منعقد ہو رہے ہیں، چین کی دعوت پر پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ر با نی پہلی بار ان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں، وہ مذاکرات میں حصہ لینے والے اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے گزشتہ ہفتے پریس بریفنگ میں کہا تھا افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ دوست ہونے کے حوالے سے چین ہمیشہ افغانستان اور پاکستان کی دوستی اور مشترکہ ترقی میں دلچسپی لیتا رہے گا ،وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات کا یہ پہلا دور ہو گا جس میں تینوں ممالک تین موضوعات پر توجہ مرکوررکھیں گے جن میں دوطرفہ سیاسی اعتماد ، مفاہمت ، تعاون ، رابطے ،سکیورٹی تعاون اور دہشتگردی کیخلاف جدوجہد شامل ہے ، چین کو توقع ہے کہ ان مذاکرات کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے دوطرفہ اعتماد کو فروغ حا صل ہو سکتا ہے اور پاکستان افغانستان تعلقات بھی بہتر ہو سکتے ہیں،جبکہ پاکستان اور افغانستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین جو کردار ادا کر ر ہا ہے اس سے چین کے بے پناہ اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...