25دسمبرپاکستان کے عوام اورمسیحی بھائیوں کیلئے اہم ترین دن ، ظفر الحق

25دسمبرپاکستان کے عوام اورمسیحی بھائیوں کیلئے اہم ترین دن ، ظفر الحق

اسلام آباد( آن لائن )قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ25دسمبرپاکستان کے عوام اورمسیحی بھائیوں کے لئے اہم ترین دن ہے یہ قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی یوم پیدائش کا دن ہے اور حضرت عیسی کی پیدائش بھی اسی دن ہوئی تھی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد ملک دیا ۔ قائد اعظم جیسا عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہیں ۔ مشرق و مغرب میں ان کے ہم عصر ایسی لاجواب قیادت و خصوصیات کا حامل کوئی اور لیڈر نہیں تھا ۔ انہوں نے ایک ایسا فریضہ سر انجام دیا جس سے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ خواہش ہے کہ پاکستان کے حوالے سے جو قائد اعظم کی سوچ اور تربیت تھی اس پر من و عین عمل کیا جائے اس میں کوئی رخنہ نہ ڈالا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار قائد ایوان سینٹ نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور حضرت عیسی کی یوم پیدائش کے حوالے سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے دفتر میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سے کسی نے پوچھا کہ آپ کا فرقہ کون سا ہے انہوں نے جواب دیا تھا کہ میرا راستہ حضور اقدس کا ہے مذہب اسلام میں ہے کہ ایک غلام کو آزاد کروانے سے جنت میں اعلیٰ مقام ملتا ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح سے کرڑوں مسلمانوں کو آزادی دلائی ۔ قیام پاکستان غیر معمولی لوگوں کی محبت کانتیجہ ہے ۔ بانی پاکستان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے آواز بلند کی ۔ 1940ء دو قرار دادیں پاس کی گئیں ۔ ایک قیام پاکستان کی اور دوسری فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے ۔ قائد اعظم نے ترکی ، انڈنیشیا ، فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے مسلسل آواز اٹھائی یہی وجہ سے ان ممالک کے لوگ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں ۔

ظفر الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...