سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا

سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا

لاہور(خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا جس کے تحت کم عمر ڈرائیور کے والد یا بھائی کیخلاف مقدمہ د ر ج کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے سٹی ٹریفک پولیس نے آئی جی پولیس کو ایک سمری بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذاانکے والد یا بڑے بھائی کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا جائے، سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے اس حوالے سے ٹریفک رولز میں ترمیم کرنے کی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے جس پر آئی جی پولیس کیپٹن (ر) محمد عارف نواز خاں نے مذکورہ سمر ی کو محکمہ پولیس کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا ہے،منظوری کے بعد کم عمر ڈرائیوروں کی جگہ ان کے والد یا بڑے بھائی کیخلاف کارروائی ممکن ہو گی۔

شکنجہ تیار

مزید : صفحہ آخر


loading...