3سال سے یاسین ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی : مشعال ملک

3سال سے یاسین ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی : مشعال ملک
 3سال سے یاسین ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی : مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہمیں تین سال سے یاسین ملک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ تمام تر دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہلیہ اور والدہ سے ملوایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے جواب میں بھارت کی جانب سے بھی مثبت پیغام آنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے دہشتگردوں سے بھی بدتر سلوک کر رہا ہے ۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کی نظر میں کشمیریوں کی کوئی وقعت اور حقوق نہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم اس لئے کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد عظیم ہندوستانی جمہوریت ایک دہشتگرد کو تو بچانے کے لئے استحقاق نہ ہونے کے باوجود عالمی عدالت انصاف میں چلے گئے مگر جو کشمیری رہنما حق اور سچ کی آواز اٹھاتے ہیں انہیں ان کی فیملی سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا ہے ۔
مشال ملک

مزید :

صفحہ آخر -