حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکا م ہو چکی : اخترمینگل
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے بلوچستان سمیت پورا ملک دہشگردوں کے رحم وکرم پر ہے عبادت گاہوں ،تعلیمی اداروں سمیت کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے ،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں میتھو ڈسٹ چرچ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی،اس موقع پر بی این پی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جما لد ینی ،حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر رہنماؤں بھی انکے ہمراہ تھے ،سردار اختر جان مینگل نے مسیحی برداری سے اظہار یکجہتی کرنے ہ کیا،انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں،تعلیمی اداروں سمیت کوئی جگہ اور علاقہ اب محفوظ نہیں رہا حکمران یا تو اسلام آباد میں بیٹھے ہیں یا پھر بلٹ پروف گاڑیوں میں عوام کو دہشگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اب تو لوگ روز گار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے جان کا تحفظ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ کو ایسے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جہاں گورنر،وزیر اعلی ہاوسسزسول سیکر ٹریٹ سمیت تمام حساس اداروں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں اندرون بلوچستان کی صورت حال تو مزید گھمبیر ہے انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں جاری بدامنی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو اسے روکنا کس کا کام ہے دہشگردی کے لئے آنے والوں کو سرحدوں پر روکا کیوں نہیں جاتا۔
اختر مینگل
Back to C