فوج اعتکاف اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے، شیخ رشید

فوج اعتکاف اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کی اور اسحاق ڈار کو بیرون ملک بھجوا دیا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، عوام لاہور جانے کی تیاری کرلے حکمرانوں کا گھیرا وکریں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی، جلد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات ہوگی جو سیاسی طور پر کامیاب ثابت ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا حکومت نے کلبھوشن یادیو کا کیس ویسے نہیں لڑا جیسے لڑنا چاہیے تھا ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں جان بوجھ کر کوئی فائل نہیں لگائی گئی، کیس کی فائل ایک دن بھی نہیں کھلی۔ تیاری مکمل کرلی ہے جلد سپریم کورٹ جاوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات کامیاب ہوگی۔ ناموس رسالت کے ہر فورم پر عوام مسلم لیگ ساتھ ہوگی
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -