انتخابات میں پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، سراج درانی

انتخابات میں پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، سراج درانی

  

سکھر(آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی /آل سندھی پٹھان یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں 2018کے انتخابات میں پی پی نا صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا ۔پی پی کا منشور عوامی خدمت ہے اور اس کے منتخب نمائندگان ملک کے چاروں کونے عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں آل سندھی پٹھان یوتھ ونگ کا مقصد برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود سمیت ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے آل سندھی پٹھان اتحاد سیاست جماعت نہیں بلکہ ایک فلاحی ادارہ ہے اور اس میں جو آئیگا اس ویلیکم کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں آل سندھی پٹھان یوتھ ونگ کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ آل سندھی پٹھان یوتھ ونگ کے صوبائی صدر آغا اسد اللہ پٹھان ، ضلع سکھر کے رہنما آغا سعد اللہ خان ناصر پٹھان ، آغا اکرم درانی ، ارشاد پٹھان، ڈاکٹر آغا سمیع اللہ خان ، طابش خان ، آغا جبار خان سمیت دیگر عہدے دار اور پٹھان برادری کے معززین موجود تھے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ شہید چیئرپریشن محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاکھوں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچے گے

سراج درانی

مزید :

صفحہ آخر -