مسلم لیگ( ق) نے عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

مسلم لیگ( ق) نے عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

  

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ق) نے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے بتایاگیا ہے کہ یہ دعوت پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ایک ملاقات میں دی اس موقع پر پی ایم ایل ق کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ سیاسی حلقے اس ملاقات کو پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ملک کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ایک سلسلہ قرار دے رہی ہیں خرم نواز گنڈا پور اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شروع کی جانے والی تحریک قصاص کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ عدلیہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اتنابڑا فیصلہ دیا ان کا یہ کہناتھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں میو ہسپتال کا دورہ کیا جو اس ملک کی عدلیہ کا ایک احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران جو ہمارے ساتھ کھیل کھیلتے رہے ہیں اب یہ دونوں بھائی یہ کھیل آپس میں کھیل رہے ہیں اس موقع پر خرم نواز گنڈا پورا کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تین سال بعد بھی شہداء کے ورثاء کی داد رسی نہیں ہو رہی ہے عدالت نے حکم دیا تو رپورٹ سامنے آگئی انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پاکستان عوامی تحریک نے جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر زندہ رکھا اور انصاف ملنے پر وہ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -