الیکشن کمیشن کو اور کیا ثبوت چاہئے ،گلالئی کیخلاف کارروائی کرے: فواد چودھری

الیکشن کمیشن کو اور کیا ثبوت چاہئے ،گلالئی کیخلاف کارروائی کرے: فواد چودھری

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عائشہ گلالئی کے خلاف کاروائی کیلئے اب اور کیا چاہیے؟عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا کہا اب جماعت بنانے کا کہہ دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کو ان اعلانات کے بعداور کیا ثبوت چاہیں؟پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑ چکی ہیں ۔ الیکشن کمیشن ابھی بھی عائشہ گلالئی کو تحریک انصاف کا حصہ قرار دے رہا ہے ۔ اس صورتحال میں ہم اور کیا کہہ سکتے ہیں جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے ،باغ تو سارا جانے ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہم الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھانے پر مجبور ہیں، ایسے فیصلوں کے باعث اداروں سے اعتماد اٹھتا ہے۔

: فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -