پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کا افتتاح کر دیا گیا

پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کا افتتاح کر دیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیر چیف سہیل امان کا پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا اس ائیربیس سے بر ی اوربحری دفاع مضبوط ہوگا اور ایئربیس سی پیک کے تحفظ کیلئے بھی موثرکرداراداکرسکے گی۔ترجمان پاکستان ائیر فورس کا کہنا تھا کراچی کے قریب پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کے افتتاحی تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی ۔اس موقع پر ائیر چیف کا کہنا تھا ایئربیس سے افواج پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ایئربیس پاک فوج کے ز مینی آپریشنزکیلئے معاون ثابت ہوگا۔ ایئربیس پاک بحریہ کے میری ٹائم آپریشن میں بھی مددگارہوگی۔ترجمان پاکستان ائیر فورس کا کہنا تھا قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھولاری ایئربیس کا افتتاح 25دسمبر کوکیاگیا ،ائیربیس پاک فضائیہ کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، بھولاری ایئربیس کراچی کی ساحلی پٹی پربحری دفاع مضبوط بنائیگی۔

مزید :

صفحہ آخر -