کراچی: اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ

کراچی: اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ کے احتجاج کے دوران پولیس نے اساتذہ پر لاٹھی چارج کردیا،گزشتہ دنوں بھی این ٹی ایس پاس اساتذہ نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا تھا جہاں پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ڈی سی سا ؤ تھ سے مذاکرات کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے تھے۔کراچی میں این ٹی ایس پاس اساتذہ نے پیر کے روز ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کراچی پریس کلب سے سندھ سیکریٹریٹ تک مارچ کیا،اساتذہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کرنے پر پولیس نے انہیں جانے سے روک دیا اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس کی جانب سے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ اس دوران دو اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں رات گئے رہا کردیا گیا۔

اساتذہ احتجاج

مزید : صفحہ آخر


loading...