قائد اعظم ٖؒ کے نظر یات و اقدار پر عمل کر کے پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں : جنرل باجوہ

قائد اعظم ٖؒ کے نظر یات و اقدار پر عمل کر کے پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا ...

  

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قائد اعظم کے نظریات و اقدار پر عمل کرکے ہی ہم پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم کی 141 ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قائد اعظم کا انسانی اقدار اور سماجی انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا ان پر عمل کرکے ہی ہم پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -