یوم قائد ؒ ،فوجی کیڈٹس نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

یوم قائد ؒ ،فوجی کیڈٹس نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

  

کر اچی(آن لائن) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 142 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔پی ایم اے کا کول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کامعائنہ کیا، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی‘ سندھ کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیر کو گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی سندھ کابینہ کے ارکان بھی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ

یوم قائد

مزید :

صفحہ اول -