فاٹا اصلا حات کے نفاذ کیلئے قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فاٹا اصلا حات کے نفاذ کیلئے قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر پر اپوزیشن اور اہل فاٹا کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنائے جانے پر حکومت نے فاٹا اصلاحات کے جلد نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ حکومت کی وفاقی کابینہ ان اصلاحات کی باضابطہ منظوری دے سکے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں فاٹا اصلاحات کے نفاذ کیلئے قومی سطح کی کمیٹی کے قیام سمیت دیگر قومی نوعیت کے اہم اور ضروری امور پر غور و خوض کیا جائیگا، ذرائع کا کہنا ہے 16نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرینگے ،جس میں فاٹا اصلاحات پر سنجیدگی سے غور و خوض سمیت ان کے نفاذ کیلئے قومی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری متوقع ہے ۔ اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن ، داخلہ ، لاء اینڈ جسٹس ،نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن ، ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ سمیت دیگر ڈویژنز کی سمریوں کی منظور بھی دی جائیگی۔

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -