کابل ہلمند ، خودکش حملہ ، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6اہلکار وں سمیت 12افراد ہلاک ، 6زخمی

کابل ہلمند ، خودکش حملہ ، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6اہلکار وں سمیت 12افراد ہلاک ، ...

ٍٍ کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس)کے دفتر کے قریب خود کش حملے میں6 افراد ہلاک ہوگئے،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،دوسری جانب جنوبی صوبہ ہلمند میں بارڈر سکیورٹی فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ حملہ پیر کی صبح ایک پیدل خود کش بمبار نے کیا جس نے افغانستان کے قومی انٹیلی جنس ادارے ’’نیشنل ڈائریکٹوریٹ فار سکیورٹی‘‘ کے داخلی دروازے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑالیا۔حکام کے مطابق دھماکے سے6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو تمام عام شہری ہیں۔ البتہ افغانستان کی وزارتِ صحت کے ایک ترجمان نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ملازمین دفتروں کو جا رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام سویلین بتائے گئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

خودکش حملہ

مزید : صفحہ اول


loading...