عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،بابوں کو بھی اسی طرح برتاؤ کرنا چاہیے،مسلم لیگ (ن)

عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،بابوں کو بھی اسی طرح برتاؤ کرنا چاہیے،مسلم لیگ (ن)

لاہور،اسلام آباد،شکرگڑھ( جنرل رپورٹر نیوزایجنسیاں) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 141ویں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے جدوجہد سے تاریخ کا دھارا اور جغرافیہ بدلا.25 دسمبر جمہوری اصولوں کی پاسبانی کے طور پر منایا جائے،قائد کے پاکستان کو آمرانہ سوچ اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک کرنا ہوگا، اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل ہی عافیت کا راستہ ہے قائد کے پاکستان کو آمرانہ سوچ اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے کیونکہ آج قائداعظم کا یوم ولادت ہے اور نواز شریف کا بھی آج یوم ولادت ہے،مسلم لیگ (ن) اسی عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تین بار نواز شریف کو عوام نے اقتدار دلوایا اور تینوں بار فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا۔ ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام فیصلے کرنا ہے، بات کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے، چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی، ہم محاذ آرائی نہیں کرنا چاہتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 141ویں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے لاہور پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سعدرفیق نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ اسی طرح پیش آئیں، ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ بحالی کے لئے کوشش کی اور جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلے، اگر اس وقت ہم گوجرانوالہ سے گجرات چلے جاتے تو پنجاب حکومت بھی بحال ہوجاتی لیکن ساری قوم گواہ ہے ہم نے اپنے مینڈیٹ سے کبھی تجاوز نہیں کیا۔ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو 4سالوں میں 20سالوں جتنا کام کرتے ، اگر ہمیں دوبارہ موقع دیا گیا تو پہلے سے بھی زیادی سپیڈ سے کام کریں گے۔ بعد ازاں بانی پاکستان محمد علی جناح کی141ویں اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی68ویں سالگرہ کا علیحدہ علیحدہ کیک بھی کاٹا گیا۔اور تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں لنچ دیا گیا۔دوسری طرف وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوا اور آج ملک میں طلب سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو انگریز سامراجیت کے تسلط سے نجات دلائی، قائداعظم کی سیاسی جدوجہد اور ان کی قیادت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے، آج پوری قوم عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2018 میں ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ پرامن جمہوری انتقال اقتدار ہوگا، آنے والا وقت جمہوری نظام کومزید تقویت بخشے گا، ہم سب کو مل کر پاکستان کو جمہوری قوت بنانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لئے مشعل راہ ہے موجودہ جمہوری حکومت قائد کے افکار و فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے قومیں دھرنوں یا لانگ مارچ سے نہیں بنتیں کچھ عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھ سکتے زرداری کا خوفناک دور ابھی قوم نہیں بھولی ،عمران خان اس لئے سینٹ کے الیکشن نہیں چاہتے انہیں معلوم ہے کہ پختونخواہ کے نمائندے انکی مرضی سے ووٹ نہیں دیں گے ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہو گا کہ ہم نے قائد کے فرمودات پر کہاں تک عمل کیا قیام پاکستان کے مقاصد میں کہاں تک کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو قومی تعمیر کے عمل میں حصہ لینا ہو گا وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں زاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس لائحہ عمل طے کریں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نیا کو لاکھوں پناہ گزینوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔پیر کو لوک ورثہ میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر ہماراقائد کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے کہا ہے کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی سوچ کو محور وطن سے محبت اور ملک سے وفاداری تھیں اور نواز شریف کوبھی اسی سوچ کو پروان چڑھانے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھرے جو پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر دنیا میں دنیا کو بیش کیا جاتا ہے ،پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جس کی اپنی پارلیمنٹ اور آزاد میڈیاہیں ،جہاں ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی وقت ہے اور ملک دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی صلاحیت ہونا کھٹک رہا ہے ،قوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دنیا کی156 ممالک کی معیشت سے بہتر ہے۔پاکستان میں امریکہ سے با صلاحیت انسانی وسائل دستیاب ہیں۔پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز ،فن کار، طلبا ، آئی ٹی ایکسپرٹس دنیا کی مختلف ممالک میں اپنی مہارت کالوہا منوا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک قائد اعظم ان کے عظیم ساتھیوں کی انتھک محنت اور ماں کی عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود آئی۔ماں ، بہنوں اور بیٹیوں نے جان کی قربانیاں دیں لیکن عزت پر حرف نہ دیں۔نوجوانوں کو عہد کرنا ہو گا کہ وہ قائد اعظم کے زیریں اصولوں کے مطابق محنت اور لگن سے ملک وقوم کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں گے۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول


loading...