محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن و سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کل 27دسمبر( بدھ) کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس سلسلہ میں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منعقد ہوگی جس سے پیپلز پارٹی کی قیادت او رمرکزی رہنما خطاب کریں گے ۔ اپنی شہید قائد کی برسی میں شرکت کے لئے لاہور سمیت ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچیں گے جبکہ دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کارکنوں نے سفر شروع کر دیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر اور قصبے سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد میں ہر ضلع میں پھی تقاریب منعقد ہوں گی۔

محترمہ بینظیر بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...