گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے مختلف سٹالز پر دستکاری کے نمونے دیکھے ‘ ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے مختلف سٹالز پر دستکاری کے نمونے دیکھے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ایوان تجارت و صنعت آمد کے فوری بعد ٹریڈ کارنیول ایگزیبیشن کے سٹالز کا معائنہ کرنے چلے گئے اور اس دوران انہوں نے مختلف سٹالز پر دستکاری کے نمونے دیکھے اور سٹالز پر موجود (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
مرد و خواتین سے ان کی دستکاری بارے معلومات بھی حاصل کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے اس دوران شمع بناسپتی کے مارکیٹنگ منیجر عمران عازمی کے ساتھ شمع کی جانب سے تعاون کو سراہا جبکہ سٹال پر ایگزیبیشن کیلئے آنے والے مہمانوں کو فری کافی کی سروس فراہم کی جاتی رہی ہے۔
گورنر / نمونے