بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں‘ نتاشہ دولتانہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام یاسین خان گوگانی ، ملک وقاص الحسن پتل ، ملک صابر حسین ارائیں ، میراحمد کامران مگسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ، عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
حل کئے ہیں ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ خاتمے کے حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت میں اتنے لوگوں کو روزگار نہیں ملا جتنا لوگوں سے چھین لیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ روزگار فراہم کرتی ہے جبکہ ن لیگ ہمیشہ ملازمین کا معاشی قتل کرتی ہے انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو سابق آفس سیکرٹری غلام قاسم مغل اور پارٹی کارکن غلام عباس موہانہ کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
نتاشہ دولتانہ