بانی پاکستان کا 141واں یوپیدائش ، ملک بھر میں تقریبات

بانی پاکستان کا 141واں یوپیدائش ، ملک بھر میں تقریبات

  

ملتان، جلالپور پیروالہ، خانیوال، عبدالحکیم، وہاڑی ، بورے والا، گڑھا موڑ ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، کروڑ لعل عیسن، جتوئی، چوک اعظم، چوک سرور شہید، دائرہ دین پناہ، چوک مکول، بھٹہ پور، پیرجہانیاں، شاہ جمال، کہروڑ پکا، بہاول پور، ظاہر پیر، حاصل پور، رحیم یار خان، فتح پور، خان پور، راجن پور، لیاقت پور، کوٹلہ نصیر، ڈیرہ غازیخان، کوٹ چھٹہ، سمہ سٹہ، سخی(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

سرور (نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر، کرائم رپورٹر، پ ر، نمائندگان) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 141 ویں سالگرہ کی تقریبات کا پروموشن انعقاد، مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی سالگرہ بھی منائی ، کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو مبارکباد کے پیغامات، چرچوں میں منعقدہ تقریبات میں دیگر طبقات کی بھی شرکت ملکی سلامتی کیلئے دعائیں ملتان سے نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر، کرائم رپورٹر، پ ر کیمطابق بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 141یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملتان شہر کے دفتر میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہ میجر مجیب احمد، سٹی جنرل سیکرٹری ندیم قریشی، صدر خواتین ونگ قربان فاطمہ، جنرل سیکرٹری میمونہ سلیم ، شیخ طاہر کے علاوہم نسیم خان بابر، یوسف قریشی، مہر شعیب آہیر، ملک فہیم ارشد شجرا، شیراز خان علیزئی، طفیل انصاری، سلمان سیال، سنی ترگڑ، عابد چوہان، سجاول حسین، خالد چھٹہ، ابراہیم صدیقی، معاذ قریشی، زوہیب، حافظ شہباز، شہزادف چاچڑ، غلام حسین انصاری، عزیر بلوچ، ملک وقار اعوان، مصطفی باؤ، نعان صدیقی، شکیل بھٹہ، عمران سلیم شفقت سجاد و دیگر نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور ان کے افکار و قیام پاکستان کے لئے عملی جد و جہد پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور عمران خان کو قائد ثانی قرار دیتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی تعمیر کا عہد کیا ۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 141ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں مختلف سیاسی ، دینی، سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا کیک کاٹے گئے ، ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی ،امن کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں اس ضمن میں گورنر پنجاب کے صاجزادے ملک آصف رفیق رجوانہ، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ رہنما عثمان خان بابر کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں گورنر پنجاب کے صاجزادے ملک آصف رفیق رجوانہ،عثمان خان بابر، اعجاز رجوانہ، عدیل گجر، ناصر کمبوہ ، ساجد گجر، ملک اقبال تھہیم، رانا تیمور، عرفان الحق حقانی، ناصر احمد ،ملک نادر ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی جبکہ تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع ملتان کے زیراہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں ضلعی صدر ذہین کنول ،عابدہ پروین، عروج مشتاق، صائمہ، عائشہ ودیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیراہتمام ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائشگاہ پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی یوم ولادت اورقائدپاکستان میاں نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈاکٹر حمیدہ خانم ،سہیلہ اقبال ،ڈاکٹرملکہ تبسم،فرزانہ بانو،اعجازلنگاہ،احسن امیر،سکینہ بشیرودیگر نے شرکت کی،میونسپل کارپوریشن ملتان کے زیراہتمام بوسن ٹاؤن ہال میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں ممبرمیونسپل کارپوریشن ثروت خان،فہمیدہ چوہان،روبینہ شاہین ودیگر نے شرکت کی ،تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلوز پیش کئے۔ کرسمس کے موقع پر موقع پر مسیحی برادری نے گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنائے اور رشتہ داروں احبابوں میں تقسیم کئے سماجی سیاسی تنظیموں کی جانب سے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبا د دینے کے لئے کرسمس کے کیک کاٹے گئے الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے زیر اہتمام یوم ولادت قائداعظم کی تقریب کا گلگشت کالونی میں واقع دفتر میں کیا گیا اس موقع پر بچوں کو قائداعظم سے متعلق معلوماتی ویڈیوز دکھائی گئیں اور میجک شو کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد طیب شیخ، سینئر نائب صدر الخدمت محمد احمد چغتائی، ریجنل کوارڈی نیٹر آرفن کیئر پروگرام جنوبی پنجاب ہمایوں شہزاد اعوان، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر فرحال احمد ملک نے کہا کہ نسل نو کو قائداعظم کے افکار اور جدوجہد سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جو لازوال خدمت، کوشش اور جدوجہد کی وہ رہتی دنیا تک مثال رہے گی آج پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ساتھ ان مہاجرین کو بھی نہیں بھولناچاہئے جو ملک کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑ کر قربانیاں دیتے ہوئے لُٹے قافلے کی طرح پاکستان آئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں قائداعظم ، قیام پاکستان حصہ کے طورپر ہونا چاہئے تقریب میں یتیم بچوں، بیوہ خواتین کے علاوہ فیملی سپورٹ پروگرام کے آرگنائزر محمد الیاس نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان میں کرسمس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔سنٹرل جیل ملتان میں سینئر سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق چوہدری کی جانب سے دعائیہ تقریب کے انعقاد کے موقع پر مسیحی قیدیوں اور ملازمین میں تحائف تقسیم کیے گئے،جبکہ 10پاونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا،اسی طرح دسٹرکٹ جیل ملتان میں بھی کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریب کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ عامر عمر قریشی نے مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان میں تحائف تقسیم کیے۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے یوم پیدائش کے موقع پر رانا محمود الحسن ایم پی اے کے گھر پر سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر رانا محمود الحسن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت سے ہی آج ہم آزاد فضاؤں میں رہتے ہیں اس موقع پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جلالپور پیروالہ سے نامہ نگار کیمطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور پیروالہ میں یوم قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر احسان باری‘ ڈاکٹر امجد علی‘ ڈاکٹر شوکت گھلو و دیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی پوری زندگی جدوجہد‘ لگن اور دیانتداری سے عبارت اور ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی /ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اورقائدمسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ایم پی اے ہاؤس تلمبہ میں کاٹا ان کے ہمراہ چیئرمین مہر نصرت حسین ہراج ،چوہدری محمد اقبال ،ظفر امین چوہان،راجہ محمد الیاس، سہیل عباس ہراج سمیت علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ہمارے عظیم راہنما قائداعظم محمد علی جناح کی بھر پور جدو جہد کے نتیجے میں نمو دار ہوا عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر کیمطابق عبدالحکیم میں مسیحی برادری نے کرسمس ڈے منایا،انتظامیہ کی آمد کا خیر مقدم،ملک بھر کی طرح عبدالحکیم میں بھی مسیح برادری نے کرسمس ڈے مذہبی شان و شوکت سے منایا اس سلسلے میں مرکزی چرچ میں اقلیتی کونسلر رحمت مسیح کے ہمراہ میونسپل چیئرمین عبدالطیف شیخ،محمد اقبال چودھری وائس چیئرمین،میاں اظہر سابق کونسلر،مسلم لیگی صدر حاجی علی اکبر صدیقی کونسلر،خالد آرائیں کونسلر،جنید یٰسین و دیگرنے کرسمس کیک کاٹا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ کیمطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمرسعید ملک کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف چرچز کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر نے چرچز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا وہاڑی۔میلسی اور بوریوالا میں داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگاکر سیل کیاگیا ہے جبکہ حساس مسیحی کالونیوں کے گردونواح میں پولیس کا سرچ اپریشن بھی کیا گیا ہے۔کرسمس کے موقع پر جہاں پر پوری مسیحی برادری پروجوش اور خوش ہے وہیں پر مسیحی بچے رنگے برنگے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور انتہائی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر گورنمنٹ ماڈل بائی سکول وہاڑی کے خورشید بال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے خواب کو تعبیر دی اور یہ عظیم الشان مملکت دنیا کے نقشہ پر الگ تشخص سے ابھری انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہفتہ قائد منانے کے اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو مسلمانان برصغیر کے عظیم لیڈر کے اوصاف سے آگاہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل قائد کے افکار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اُنکی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،کرسمس کے تہوار پر اقلیتی برادری کی خوشی میں شامل ہو کر اس بات کا عہد کرنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی اور اسکے استحکام میں تمام اقلیتوں کو شانہ بشانہ لیکر آگے بڑھنا ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں نے بھی قیام پاکستان اور مذہبی رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی چرچ کرسچئین کالونی میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے اپنی ترقیاتی گرانٹ سے چرچ کے راستے میں سولنگ کے لیے 5لاکھ روپے کی گرانٹ جبکہ رانا غلام مرتضیٰ نے اپنی طرف سے25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گڑھا موڑ سے نامہ نگار کیمطابق دوسرے شہروں کی طرح گڑھاموڑ میں بھی قائداعظم کی یوم ولادت انتہائی ملی جوش و جذبہ سے منائی گئی ۔ان کی ولادت پر کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر مقررین ارشد تبسم ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہاکہ وہ قومیں ترقی نہیں کر سکتیں ۔اس موقع پر ملک ڈاکٹر حفیظ کھوکھر ،منظور جٹ ،نعیم احمد ،رانا اکرام شاہد ،ملک طفیل انجم ،جام ریاض احمد ،چوہدری ریاض الحق ،،چوہدری ارشد محمود گوندل ،محسن چدھڑ ،ملک عبدالمجید بھٹی اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے مظفر گڑھ سے تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار کیمطابق ڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ میں یوم قائد اعظم کو شایان شان ، پروقار اور جوش وجذبہ سے منانے کی تقریبات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ صبح کا آغاز نماز فجر سے ہوا اور ملک کی تعمیرو ترقی او ر سلامتی کے لئے دعا دی گئی ، قائمقام سپرنٹنڈ نٹ جیل محمد نازک شہزاد،جیل آفیسران ، وارڈرگارداور تمام اسیران نے نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔تمام اسیران و سٹاف ممبران نے قرآن خوانی کی اورقائد اعظم محمد علی جناح کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔تقریب میں پاکستان کے معرض وجود میں لائے جانے کے اسباب و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی نیز قومی لیڈرقائد اعظم محمد علی جناح کے بلند کردار اور سیاسی طرز عمل کوخاص طور پر اجاگر کیا گیا ۔تمام قیدیان وحوالاتیان نے اس تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار، تحصیل رپورٹر کیمطابق مظفرگڑ ھ میں کرسمس کا تہوار عیسائیوں نے انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا،دونوں گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتی رہی،کرسمس کے موقع پر پروٹسٹنٹ چرچ نزد فیاض پارک میں ہونیوالی تقریب میں نئے تعینات ہونیوالے پادری نیوٹن جان اور پادری آصف منور نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات انسانیت کی خدمت اور انسانی تکریم کا درس دیتی ہیں،اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،کرسچن کالونی میں واقع کیتھولک چرچ میں بھی مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ پرامن پاکستان،بھائی چارے اورامن و امان کیلئے اتحاد ویکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرناہوگا،اقلیت برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی اداروں کو عملی اقدامات کرنے چاہیں ایک دوسرے کے مذہبی احساسات اور اقتدار کااحترام کرناچاہئے،ایم کیوایم کے کارکنان کی کرسچن برادری سے پیارومحبت کا بھرپور اظہار کو ہم زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چرچ آف پاکستان مظفرگڑھ میں ایم کیو ایم مظفرگڑھ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب سے پادری اشرف مسیح،صوبائی کوارڈنیٹر متحدہ قومی موومنٹ پیر سیدغلام علی بخاری،ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،سیدمعین الدین الدایڈووکیٹ ، ایڈگرانور، ارشد جاویدمسیح، پرویز بھٹی مسیح،کونسلر بلدیہ ڈاکٹر شمعون پطرس مسیح،شیخ فضل الرحمن،سیدعرفان علی بخاری،اکبر قلندری،نعمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا،پادری اشرف مسیح نے پاکستان کی سلامتی و بقاء اور امن و امان کی بحالی کیلئے دعا کی اور کرسمس تقریب میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا،ایم کیو ایم کی جانب سے چرچز اور کرسچن آبادی میں کرسمس مبارکباد کے بینرز لگائے گئے،اور بچوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول خان پو ر بگا شیرمیں یوم قائد اعظم کے حوالہ سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت رانا شاکر شکور سینئر ہیڈ ماسٹر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ملک سعید اللہ گھسورا چیئرمین یونین کونسل خان پور شمالی تھے دیگر مہمانوں میں سکول کے اساتذہ کرام شامل تھے۔سکول ہزا کے طلبہ نے قائد کو ملی نغمات،تقاریر اور ڈرامہ کی پرفارمنس کے ذریعہ سے زبردست خراج تحسین پیش کیا آخر میں رانا شاکر شکور،سعید اللہ گھسورا چیئرمین یونین کونسل نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اپنے صدارتی خطاب میں رانا شاکر شکور اور سعید اللہ گھسورا نے قائد اعظم کی پاکستان بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی صالحیتوں اور ان کی بھر پور جدو جہد کا ثمر ہمیں پاکستان کی شکل میں ملا ہے اب ہمیں قائد اعظم کے اصوولوں کو اپنا کر پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہوگا۔دوسری تقریب یادگار کلب مظفرگڑھ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر نے کی جبکہ مہمانا ن خصوصی حافظ محمدعمر خان گوپانگ چیئرمین ضلع کونسل،سردار محمد اکرم خان چانڈیہ چیئرمین میونسپل کمیٹی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی رانا محمد مظہر حنیف خان،عامر سلیم شیخ،محمد افضل چوہان،رانا محمد افضل،ایم اکرم عظیم،ارشاد احمد خان ودیگر تھے۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر اور نغمات کے ذریعے قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کیا طلبا و طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں تقریب کے آرگنائزر محمد یامین راہی تھے۔ کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان ، تحصیل رپورٹر کیمطابق جناح ہال میں بابائے قوم حضرت قائداعظم اورسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کی تقریب ہوی مہمان خصوصی ضلعی وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ ملک غلام قاسم ہنجراتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ملک غلام قاسم ہنجرانے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کی کامیاب حکمت عملی نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پرکامزن کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سمیت دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑدیاہے سیاسی مخالفین صرف دعوے کرسکتے ہیں عملی کام ہنجراخاندان کررہاہے کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق میونسپل کمیٹی کروڑ کے زیر اہتمام بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (رح )کی سالگرہ اور کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب زیر صدارت چئیرمین افتخار احمد خان نیازی منعقد کی گئی تقریب میں مختصر ممبران سمیت چند ملازمین شریک ہوئے۔ جتوئی میں یوم قائد کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور قائد اعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر کی ولادت کا کیک کاٹا گیا اور اسی حوالے سے واک بھی کی گئی تفصیل کے مطابق جتوئی میں یوم قائد کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی ایچ او مظفر گڑھ ڈاکٹر اقبال مکول نے سپیشل شرکت کی ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی یوم قائد بڑے جوش وجذبے اور عقیدت مندی سے منایا گیا اسی حوالے سے پیرامیڈیکل اسٹاف " ڈاکٹرز نے واک بھی کی اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا چوک اعظم سے نامہ نگار کیمطابق قائد کے افکار پر عمل ہی پاکستان کی ترقی ہے میاں نواز شریف ثانی قائداعظم ہیں مسلم لیگ ن قائد کے ویژن پر عمل پیرا رہے گی میاں یٰسین آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا چوک سرور شہید سے نامہ نگار، سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ روز قائداعظم محمد علی جناح کے 141ویں یوم پیدائش کے حوالے سے چوک سرور شہید میں الرابعہ ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے تہوار جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہیں اور اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتی ،قائداعظم نے پاکستان کو اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جس میں وہ اپنی مرضی سے آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکتے ہیں ،اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی 141یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ،اس موقع پر مقررین نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے پیش کی گئی قرارد اد پر پاکستان کی کامیابی پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ پوری قوم اس موقع پر حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ کا چوک سرورشہید کا دورہ، مسیحی برادری کی عبادت گاہوں میں جاری کرسمس تقریبات کا معائنہ کیا دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق آرپی اوڈیرہ غازیخان کاڈی پی اومظفرگڑھ کے ہمراہ کرسمس کے موقعہ پر دائرہ دین پناہ چک نمبر147ایم ایل کادورہ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ،ہائی الرٹ ہونے پرتسلی بخش قرار،مسیح برادری کوکرسمس کے موقعہ پرمبارکباددی چوک مکول سے نامہ نگار کیمطابق ٰڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ میں یوم قائد اعظم کو شایان شان ، پروقار اور جوش وجذبہ سے منانے کی تقریبات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیاتمام قیدیان وحوالاتیان نے اس تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ بھٹہ پور ، پیرجہانیاں سے نامہ نگار کیمطابق ڈسٹرکٹ جیل،مظفرگڑھ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بلند کردار اور سیاسی طرز عمل کوخاص طور پر اجاگر کیا گیا۔تمام قیدیان وحوالاتیان نے اس تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ شاہ جمال نمائندہ پاکستان کیمطابق با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر آ ج مختلف تقریبات میں کیک کاٹے گئے۔پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے ضلعی صدر مو لانا عامر رضا کی رہائش گا ہ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر آ ج پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میاں عبدالمجید،سید نجم الحسن گیلانی،ملک مجاہد ابڑیند،پیپلز پارٹی یوتھ حلقہ 257کے صدر طیب رضا،سید سرفراز گیلانی،چوہدی راشد انصاری،میاں عرفان حسن و دیگر شریک ہو ئے مولانا عامر رضا نے با بائے قوم کی حصول پاکستان کے لیئے گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں کیک کاٹا گیا دوسری تقریب شاہ جمال تحصیل بناؤ تحریک کے زیر اہتمام زیر صدارت چیئر مین رانا شہباز شاہین منعقد کی گئی جس میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہم ایک قوم تھے اور افسوس ہم قائد کے اصولوں کو ترک کر کے دولخت ہو ئے اور ناہل قیادت کی وجہ سے آ ج ہم قوم کی بجائے ہجوم بن گئے ہیں انہوں نے قائد کے اصولوں کو اپنانے پر زور دیا۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کیمطابق کہروڑ پکا میں8 کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا گیابخشو والا اور جلو والا چرچوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ایس ایچ او سٹی کہروڑ پکا شاہد نذیر وڑائچ نے پو لیس کی ٹیموں کے ذریعے سخت نگرانی کی اور انتظامیہ کی طرف سے تمام چرچوں کے باہر اور اندر اور راستوں پر خصوصی کیمرے بھی نصب کیے گئے بہاولپور سے بیورو رپورٹ ، ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق کرسمس ڈے کے موقع پر بہاولپورمیں چرچز ہائے میں مسیحی برادری کی طرف سے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مین تقاریب سینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹاون اے اور ابنِ مریم چرچ اسلامی کالونی میں منعقد کی گئیں۔ اس موقع پرپولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، چرچز میں داخل ہونیوالے افراد کی واک تھرو گیٹ، میٹل ٖڈیٹکٹر اور فزیکل چیکنگ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) مستنصرفیروز نے چرچز کا وزٹ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل بھی ہمراہ تھے۔ بابائے قوم ، بانی پاکستان اور برصغیر پاک و ہند کے عظیم رہنما قائد اعظم محمدعلی جناح کے 141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بہاولپور چیمبر کے صدر ملک محمد اعجاز ناظم ، نائب صدرعمیر سلیم، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ،سابق صدور جن میں چوہدری مسعود احمد مجید ، شیخ محمد عباس رضا، چوہدری محمد علی اور دیگر اراکین کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اللہ بخش کلیار بھی موجود تھے۔ قائد اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر چیمبرنے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی ، شخصیت اور ان کا کردار بحیثیت پاکستانی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی قوم خصوصاً تاجر برادری کو قائد اعظم کے اقوال اور ان کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کی سالمیت اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے ۔ صدر چیمبرنے کہا کہ بابائے قوم نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحد ہ ملک حاصل کر کے قو م کو آزاد فضاؤں میں سانس لینے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سر اٹھا کر چلنے کا موقع فراہم کیا اور ان کی عظیم بصیرت کے طفیل ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی ۔ اس مو قع پر چیمبرکے سابق صدور چوہدری مسعود احمد مجید ، چوہدری محمد علی اور شیخ محمد عباس رضا نے بھی بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر ان کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ قائداعظمؒ ایک عظیم المرتبت اور با ہمت شخصیت کے مالک تھے،آپ کی موثرقائدانہ اور ہمہ گیر شخصیت نے قوم کے مختلف العقیدہ افراد کو اپنے حسن تدبیر، حسن لیاقت اور حسن انتظام سے ایک مرکزاور ایک راہ عمل پر متفق و متحد اور گامزن کردیا اورتحریک پاکستان کی کامیابی کا نتیجہ حصول پاکستان کی صورت میں نکالا۔ قیام پاکستان کا سہرا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سرہے۔ یہ بات چیف لائبریرین ، رانا جاوید اقبال نے یوم قائداعظم کے موقع پر سنٹرل لائبریری بہاول پور میں منعقدہ ہفت روزہ نمائشِ کتب کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کارکنان عفت جاوید، ساجدہ حنیف، تسنیم تبسم، رفعت رحمان، کوثر پروین، سلمیٰ اسماعیل ودیگر موجود تھیں۔ اس موقع پر ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی ، سالمیت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مسز فوزیہ ایوب قریشی کی رہائش گاہ پرایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اس دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط سے قوم کو زندگی گزارنے کا درس دیا۔ ہم ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ملک منیر اقبال چنڑ، ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک اعجاز چنڑ، مقبول جوئیہ، سید فرغام اشتیاق فری، مبین قریشی، اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنان اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم کے ویژن اور ان کے اصولوں کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلاامتیاز تیزی سے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ ظاہر پیر سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پاکستان کو قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں چلانے کی ضروت ہے ،نظریہ قائد پر عمل پیرا ہو کرپاکستان و اسلام کی ترقی ممکن ہے،یوم قائد کے موقع پر میونسپل کمیٹی ظاہرپیر میں خوبصورت تقریب کا انعقاد ،خطاب ،ملی نغمے ،قومی ترانہ ،پرچم کشائی،کیک کاٹا گیا،پریس کلب ظاہر پیر رجسٹرڈ کی طرف سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کو جناح کیپ پہنائی گئی،پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا حاصل پور سے نامہ نگار، نامہ نگار خصوصی کیمطابق بنیادی مرکز صحت 88 فتح حاصل پور میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش 25 دسمبر کے موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بنیادی مرکز صحت88 فتح حاصل پور کے تمام عملہ کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی واک میں شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالہ سے بینرزاٹھا رکھے تھے۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر محمد سلطان نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح قوم کے ہیرو ہیں جو بانی پاکستان ہیں ان کی دن رات کوششوں سے ہم نے ایک آزاد ملک پاکستان کو حاصل کیا۔ پریس کلب حاصل پور میں یوم قائداعظم پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی صدر انجمن تاجران ملک عبدالحمید نے کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے سوچ اور محنت سے ملک پاکستان کی صورت میں ایک عظیم نعمت سے نوازا اور اب ہمیں اس کی حفاظت دل و جان سے کرنی چاہیے تقریب میں صدر پریس کلب حاجی اسلام الدین خلجی، جنرل سیکرٹری امجد کمبوہ، شکیل احمد، اسلم لیڈر، ظہیر عباس جوجی، یعقوب رضا، رانا تجمل ارشاد، رمضان پراچہ،فاروق انجم، شیخ عمران، اورنگزیب، ندیم گلاب، رانا خالد، اشرف خلجی، مظفر شیرازی، ناصر محمود کوچی، سجادحیدری سمیت تمام ممبران نے شرکت کی۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع رحیم یارخان کی مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوارکرسمس ڈے بھر پور طریقے سے منایا۔ اس سلسلہ میں مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ بیسویں صدی کے عظیم رہنما اور مسلمانان برصغیر کے نجات دہندہ تھے، 25دسمبر کے روز ملک و قوم کے تحفظ کیلئے قائدؒ کے رہنما اصولوں کو مدنظر رکھنے کا عہد کرنا ہوگا،میاں محمد نواز شریف کی قیادت ہی بقائے وطن اور استحکام پاکستان کی ضامن ہے،(ن) لیگی ورکرز وطن عزیز کی خاطر تن من دھن قربان کردینے کا حوصلہ و ہمت رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ضلع لیہ چوہدری علی اصغر گجر،سید الطاف شاہ و دیگر نے گزشتہ روز فتح پور شہر میں چوہدری علی اصغر گجر کے آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ایوب کویتی،چوہدری لیاقت گجر،یونس چیمہ،جہانزیب خان،علی اصغر گجر،سید الطاف شاہ،چوہدری امیر گجر، محمد شہباز،عدنا ن خلیل،ملک امجد،عمران منہاس،عبد الستار گجر ،باوا گجر،اویس لیاقت گجرو دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور (ن) لیگ کے سربراہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ بانی پاکستان کے درجات کی بلندی، میاں نواز شریف کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔جملہ شرکاء نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان ، تحصیل رپورٹر کیمطابق ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی قائدمسلم لیگ (ن) پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب روایتی جوش وجذبے کے ساتھ خان پور میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن)و چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ ظفر اقبال سٹی جنرل سیکر ٹری محمد عبداللہ قریشی نے مسلم لیگ (ن) کے عہدے داران گل نواب خان،عبدالستار رحمانی،احمد وینس،فیاض انور ودیگرلیگی ارکان کیہمراہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راؤ ظفر اقبال،سٹی جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ قریشی ،گل نواب ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے جس نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،اس ملک کو ایندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لایا ،اس ملک سے ویرانیوں کا خاتمہ کیا اور اس ملک سے دہشت گردی جیسی لعنت کو بڑی حدتک ختم کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جن نا مساعد حالات سے دوچار ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ان کا واحد حل قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہیں جن میں جذبہ حب الوطنی کو ٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں جن صلاحیتیوں نے نوازہ ہے ان کی بادولت وہ اس قوم بام عروج تک پہنچائیں گے آخر میں قائد میاں محمد نوازشریف کی درازی عمر اور ان کی سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ راجن پور سے نامہ نگارکیمطابق ڈپٹی کمشنر راجنپو ر اشفاق احمد چوہدری نے قائد ڈے کے حوالے سے دارالامان میں منعقدہ تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹااور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی ولادت کی خوشی پوری قوم کو ہے ۔قائد اعظم نے قوم کو مشکل سے نکالا ۔ان کے فرمودات اور خوابوں کی تعبیر آج پوری ہو رہی ہے۔انہو ں نے معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کو دارالامان میں اچھا ماحول فراہم کرنے پر سپرٹنڈنٹ دارالامان صباء زہرا کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر سپرٹنڈنٹ دارالامان صباء زہرا ،عمیر عثمان ایڈوکیٹ نے بھی قائد ڈے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیاقت پور سے نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان کیمطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے زیر ارہتمام جناح ہال لیاقت پور میں پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ٹیبلوز کے مقابلے منعقد ہوئے مہمان نان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور عامر حسین پنوار اور چےئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری جبکہ مہمان اعزاز وائس چےئرمین حاجی محمد سلیم اور قائم مقام چیف آفیسر اصغر جاوید تھے سٹیج سیکرٹری شہروز جبکہ ججز کے فرائض لالہ ارشد حبیب اور ماجد علی ریاض نے انجام دیے ٹیبلوز میں دی رائزنگ سکول نے پہلی ،مسلم ماڈل سکول نے دوسری اور کڈز اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمانان خصوصی و مہمانان اعزاز نے انعامات تقسیم کیے تقریب میں طارق محمود شاد ،رب نواز انجم عباسی ،کے علاوہ سکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ لیاقت پورکے مقامی گرجاگھروں میں مسیحی برادری نے کرسمس کاکیک کاٹ کرتقریبات کاآغازکیا۔گرجاگھروں میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔مسیحی برادری کے نوجوانوں اورخواتین نے اس حوالے سے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیئے۔میونسپل کمیٹی ،تحصیل پریس کلب میں قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے کیک کاٹاگیا۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈویثرنل صدر یوتھ ونگ عامر فاروق یزدانی نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات اور فرمودات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی میاں محمد نواز شریف بانی پاکستان کی جماعت کی قیادت کرتے ہوئے ملک کو ترقی و استحکام کی طرف لے جانے میں مصروف عمل ہیں ن لیگ یوتھ ونگ اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہے اس موقع پر چوہدری محمد رفیق ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد سہیل ستار ،جہانگیر اصغر ،سید عمران حسین شاہ ،اویس خان بلوچ، عبدالمجید چوہدری ،ڈاکٹر محمد ابراہیم ،چوہدری محمد منیر اور چوہدری محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ کوٹلہ نصیر سے نامہ نگار کیمطابق قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اصولوں پر عمل کر کے ہم ملک و قوم کو ترقی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں ۔فرمودات قائد پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے ’’ قائد کا خواب ۔۔۔۔تعبیر بنا پنجاب ‘‘ کے موضوع پر گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نمبر1 راجن پور میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،چیئرمین ایم سی راجن پور کنور کمال اختر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کام کر کے قائد کے فرمان کو پورا کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم اورصحت کے شعبہ جات میں انقلابی اقدامات اور عوامی خدمت دیگر منصوبہ جات ترقی کی درخشندہ مثالیں ہیں۔ہمیں متحد ہو کر ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہو گا۔سیمینار میں سکول ہذا کے طالب علموں نے تقاریر کیں اور ملی نغمے و ٹیبلو پیش کئے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی کیمطابق .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم قائد تقریبات کی اختتامی و مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انتھک محنت کی اور برصغیر پاک و ہند کے مسلمانو ں کیلئے الگ وطن حاصل کیا . مسلمان آزادی کے ساتھ پاکستان میں زندگی گزار سکتے ہیں . ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا . تقریب میں مختلف مقابلو ں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مہر عزیز الرحمن سمرا ، میاں محمد اقبال مظہر ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ، سی ای او ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، محبوب حسین جھنگوی ، اسسٹنٹ کمشنر صدر شاہد عباس کاٹھیہ اور دیگر موجود تھے . اس موقع پر حسن قرات مقابلہ میں حافظ عبدالرحمن ، عمر شمائل ، محمد اسامہ ، نعت خوانی میں بشری فیض ، محمد علی ، دراب علی ، اردو تقریری مقابلے میں شاہد سرفراز ،ارسلان ، انگریزی تقریری میں انعام فرید ، حریم فاطمہ ، سمیرا مصطفی ، خاکہ میں فہیم ، تصویری مقابلہ میں زاہد جمیل ، سدرہ ، عطیہ ، ملی نغمہ میں عنبر متین ، کائنات متین ، مدیحہ مشتاق ، رخ علی ، ناصر عباس کو پوزیشنز حاصل کرنے پر انعامات دیئے گئے. . ڈپٹی کمشنرمحمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو وہی حقوق حاصل ہیں جو کسی دوسرے عام پاکستانی کو حاصل ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ز یر اہتمام سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم کرسچئن برادری کے شکر گزار ہیں کہ وہ تمام تہواروں پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں . ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرسچئن برادری کو پاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں پادری جوش مسیح نے چرچ اور کرسچئن برادری کے تحفظ کے عزم اور انہیں بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ڈویژنل سیکرٹری سلیم ا لیاس نے اپنے خطاب میں انتظامیہ کے تعاون پر ا طمینان کااظہار کیا او راپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی . اس موقع پرکرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گفٹ بھی تقسیم کیے گیے . تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر کے علاوہ عمران پال ، یونس پرویز او ردیگرافسران موجود تھے . کوٹ چھٹہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے نجی وسرکاری سکولوں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ملک عبدالجبار کھوکھر،چئیرمین میونسپل کمیٹی سردارظفرعالم خان گورمانی ودیگرمقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے خواب کو تعبیر دی اور یہ عظیم الشان مملکت دنیا کے نقشہ پر الگ تشخص سے ابھری انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہفتہ قائد منانے کے اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو مسلمانان برصغیر کے عظیم لیڈر کے اوصاف سے آگاہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل قائد کے افکار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح صرف کام، کام اور بس کام پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے تقریب میں وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی سعیداحمدمہروانی،سمیت کونسلرزوسینیئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل جوئیہ بھی شریک تھے تقریب میں طلبا و طالبات نے پرفارمنس دی اور شرکاء4 سے خوب داد وصول کی سمہ سٹہ سے نامہ نگار کیمطابق خانقاہ شریف میں ڈسٹرکٹ قومی امن کمیٹی کے دفتر میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ صدر قاضی اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں قائد اعظم کے اقوال پر عمل کرناچاہیئے اور انہی اقوال میں ملک کی بہتری ہے ایمان اتحاد اور تنظیم ہمارا موٹو ہونا چاہیے میاں نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں لمبی عمر دے اس موقع پر حاجی ظفراقبال منہاس ،ملک سراج ارائیں،نعمان حیدر چوہان ،قاضی اکبر،عمیر عمر،حنیف عاصی،صدیق نائچ،جہانگیر اشرف،شاہد پہوڑ،اعجاز احمد سومرو،صداقت علی،اور مسلم لیگ ن لائینز گروپ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سخی سرور سے سٹی رپورٹر کیمطابق 25دسمبر یوم بانی پاکستان ملت کا پاسباں بابائے قوم قا ئد اعظم محمد علی جناح کا142واں یوم ولادت پاکستان بھر کی طرح سخی سرور میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ہے ،چیئرمین سخی سرور چیف کھلنگ ملک ارشاد حسین کی جانب سے یوم ولادت کے موقع پر یونین کونسل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں وائس چیئرمین جنرل کونسلر ز سیاسی سماجی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت ،ملک ارشاد حسین کی طرف سے قائد پاکستان محمد علی جناح کی ولادت پر کیک کاٹا گیا ،اور قائد اعظم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خظاب اور خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے چیئرمین ملک ارشاد حسین نے کہا کہ انگریزوں کی غلامی سے نجات اورہمیں آزادی دلا کر جو پاکستانی قوم قائد اعظم نے ہم پر احسان کیا ہے ،اس کو بدلہ پوری قوم نہیں ادا کرسکتی ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا خواب دیکھاتھا ،ہمیں اس کو پورا کرنا ہو گا۔ہر قوم اپنے بانی ملک کا ولادت عقیدت واحترام سے جوش وجذبے سے مناتی ہیں۔قائد اعظم تا قیامت ہمارے دل میں زندہ رہے گے۔ہمیں قائد اعظم کی زندگی افکار سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا۔کیا قائد اعظم نے جس پاکستان کا خواب دیکھایا تھا ،ان کے خواب کی تکمیل کے لیے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔اب ہمیں ذہنی غلامی سے بھی نکالنا ہو گا ،ہمارا سب پہلا کام سب پہلے پاکستان کی امن وسلامتی ترقی وخوشحالی ہونا چاہیے ۔، جبکہ وائس چیئرمین فیض محمد نے کہا اگر انکے فرمودات پر عمل کریں ،تو قائد کا پاکستان ان مسائل اور بحرانوں سے نکل سکتا ہے ،جنرل کونسلر ،ڈاکٹر محبوب کہا کہ سب کو اپنے مفادات اور ختلافات کو بھلا کر متحد یکجا ہو نا ہوگا۔ملک منظور کامران ملک جعفر حسین ملک ذوالفقار علی ہاشم جان و دیگر نے کہا کہ،نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنے قوم ملک کی خدمت کریں۔ہر شخص اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ،کرپشن رشوت اقرباپروری انصاف کی فراہمی کو حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر ہم قائد پاکستان کے خواب کو پوراکرسکتے ہیں۔پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسی طرح آپریشن کرتے رہیں۔ہم سب قوموں کی بس ایک قوم ہے ۔وہ پاکستانی قوم ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -